والدین نئی نسل کو سیرتِ طیبہ سے روشناس کرائیں،مفتی نعمان نعیم
کراچی(این این آئی)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا ہے کہ سیرتِ نبوی ؐ محض بیان کرنے کا نام نہیں بلکہ اسے عملی زندگی میں اپنانے کا درس ہے۔
معاشرے میں عدم برداشت، باہمی نفرت اور اخلاقی تنزلی کی بڑی وجہ دینی تعلیمات اور سیرتِ طیبہ سے دوری ہے ، جبکہ سچی محبتِ رسول ؐ کا تقاضا ہے کہ ہماری زندگی، کردار اور معاملات میں سچائی، امانت، عدل، صبر، برداشت اور رحم دلی نمایاں ہو۔جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء کرام کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ معاشرے میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات اور بڑھتی ہوئی باہمی نفرتیں اس امر کی متقاضی ہیں کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی ؐ کے مطابق ڈھالیں۔ موجودہ دور میں معاشرتی استحکام، بداعتمادی کے خاتمے اور باہمی اخوت کے فروغ کے لیے اسوہ حسنہ سے رہنمائی لینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments