قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر مقدمات میں گینگ وار ملزم کی ضمانت منظور

 قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر مقدمات میں گینگ وار ملزم کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے ملزم ملا نثار کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا کہ تفتیشی افسر نے اعتراف کیا کہ مدعی اور اہم چشم دید گواہوں کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت کے مطابق گواہان نے بیان دیا کہ وہ مقدمے کے چشم دید گواہ نہیں اور واقعہ دیکھنے سے انکار کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کی دو زخمی خواتین گواہان نے بھی فائرنگ کرنے والے کسی شخص کو دیکھنے سے انکار کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس مرحلے پر شواہد کا گہرا جائزہ نہیں لیا جاسکتا، تاہم موجودہ حالات میں ملزم کا مقدمہ مزید تحقیقات کا متقاضی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...