دوخاندانوں میں جھگڑے کے ملزمان کی ضمانت

دوخاندانوں میں جھگڑے  کے ملزمان کی ضمانت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے ڈیفنس کی رہائشی عمارت میں دو خاندانوں کے درمیان جھگڑے کے مقدمے میں نامزد ملزمان نور العین اور علی حسن کی ضمانت منظور کرلی۔۔۔

 جبکہ عدالت نے ملزمہ حمیرا کی بھی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نور العین اور علی حسن کو 20،20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل ارشاد شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکلان کو غلط طور پر مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے ۔ پولیس کے پاس مقدمے میں کوئی نجی گواہ بھی موجود نہیں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...