محراب پور:زہریلے کھانے سے 2بچیاں جاں بحق، دیگر بیہوش

محراب پور:زہریلے کھانے سے 2بچیاں جاں بحق، دیگر بیہوش

گاؤں بنگل بڑدی دریا کے قریب، متاثرین کو بروقت طبی امداد نہیں مل سکیدیگر واقعات میں بھی 2ہلاک، سانگھڑ میں عمارت سے گرکر مزدور جاں بحق

محراب پور، سانگھڑ (نمائندگان)مورو کچے کے علاقے گاؤں بنگل خان بڑدی کے رہائشی سکندر بڑدی کے اہل خانہ کے مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے دو معصوم لڑکیاں دوران علاج دم توڑ گئیں ، سکندر بڑدی سمیت دیگر افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ گاؤں دریائے سندھ کے ساتھ کچے میں واقع ہے جس سے متاثرین کو بروقت طبی امداد نہ مل سکی۔ ادھر گاؤں جلال خاص خیلی میں بیروزگاری اور گھریلو پریشانیوں سے دل برداشتہ نوجوان راشد خاص خیلی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ۔ جبکہ قومی شاہراہ نوشہرو فیروز بائی پاس پر تیز رفتار وین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان مہتاب لاڑائی جاں بحق اور اس کا ساتھی سعید لاڑائی زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کوٹری کبیر رابطہ سڑک پر رکشے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عطا محمد جتوئی زخمی ہوگیا جسے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا گیا۔ سانگھڑ کے علاقے مٹھی کھوئی میں شٹرنگ کے کام میں مصروف مزدور کامران یوسفزئی دورانِ کام اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث 3 منزلہ عمارت سے نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد علاقہ مکینوں نے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سانگھڑ منتقل کیا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے زخمی مزدور کو بچانے کے لیے طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...