نوڈیرو:دادو کینال ریگولیٹر کے دونوں اطراف کے پشتے خستہ حالی کاشکار
نوڈیرو (نمائندہ دنیا)نوڈیرو کے قریب دادو کینال ریگولیٹر کے دونوں اطراف کے پشتے خستہ حالی کا شکار ہوگئے ، جس کے باعث علاقہ مکینوں میں ممکنہ نقصان کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔
متعدد مقامات سے ہشتے کمزور اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ ریگولیٹر کے اطراف مویشی چھوڑنے کے باعث بھی پشتوں کو نقصان پہنچنے کی شکایات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشتوں کے تحفظ کیلئے تعمیر کی گئی حفاظتی دیوار بھی چند ماہ بعد ہی گر کر تباہ ہوگئی، جس سے تعمیراتی معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کے دباؤ میں اضافے کی صورت میں کمزور پشتوں کے باعث زرعی زمینوں، فصلوں اور قریبی آبادیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments