سکھر:میرانی محلے میں5ماہ سے ڈرینج پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند
سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہونے لگا، علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئےپریس کلب کے سامنے مظاہرہ، انتظامی افسران نکاسی میں سنجیدہ نہیں، رہنما
سکھر(بیورو رپورٹ)میرانی محلے میں5 ماہ سے ڈرینج پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند ہونے سے گندا پانی گھروں میں داخل ہونے لگا،جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ، جئے شاہ ٹاؤن کی یونین کمیٹی 6وارڈ 4پرانہ سکھر کے علاقے میرانی محلہ کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے علاقہ معززین نیک محمد میرانی، نور محمد میرانی، غلام فرید میرانی کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے علاقے کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کیخلاف مظاہرہ کیا، میونسپل انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی ناقص کارکردگی کیخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھاکہ میرانی محلہ نمائش گراؤنڈ کا ڈرینج پمپنگ اسٹیشن میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار اور ناکارہ ہو چکا، 5 ماہ سے ڈرینج اسٹیشن کی بجلی کٹی ہوئی ہے اور اسے ناکارہ بیکو مشین سے چلایا جا رہا ہے۔
جس سے نکاسی کا پانی ٹھیک طرح سے نہیں بہہ رہا، علاقے میں پینے کے پانی کی قلت معمول بن چکی، لیکن بدقسمتی سے میونسپل انتظامیہ کے کرپٹ افسران اور عملہ بجلی بحال کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے ، دوسری جانب میرانی کے علاقے میں ترقیاتی کام کروانے والا ٹھیکیدار ناقص کام کر رہا ہے اور کئی ماہ سے کام بھی بند ہیں ، ٹھیکیدار اور متعلقہ اداروں کے افسران ایم این اے سید خورشید شاہ اور ایم پی اے سید فرخ شاہ کا حکم بھی نہیں مانتے جس سے میرانی کے عوام برسوں سے مسائل کا شکار ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرانی محلے کے ڈرینج اسٹیشن کی بجلی بحال علاقے میں جلد ترقیاتی کام مکمل کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments