جیکب آباد:یونیورسٹی کے قیام کے لیے طلبہ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے

جیکب آباد:یونیورسٹی کے قیام کے لیے طلبہ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے

جیکب آباد(نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے یونیورسٹی دو، تعلیم کا حق دو کے نعروں سے شہر گونج اٹھا، بینظیر لائبریری سے نکالی گئی ریلی میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

طلبہ نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جیکب آباد میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں اور صرف اعلانات کے بجائے منصوبے کی منظوری، فنڈز اور تعمیر کے مراحل شروع کیے جائیں۔شرکا کا کہنا تھا کہ نوجوان تعلیم، روزگار اور اپنے مستقبل کا حق چاہتے ہیں، انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے دوسرے شہروں کا محتاج نہ بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...