خیبر پختونخوا میں گورنر راج جمہوریت پر شب خون ،وحدت مسلمین
کراچی (این این آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ، منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری اور صوبائی حکومت کے خاتمے سے متعلق اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
یہ طرزِعمل جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کے منافی ہے ۔ عوامی مینڈیٹ کو طاقت کے ذریعے کچلنا جمہوریت، آئین اور بنیادی سیاسی حقوق پر سنگین حملہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے حکومت منتخب کی ہے اور کسی وفاقی حکومت یا حکمران اتحاد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کے فیصلے کو سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھائے ۔ عوام کے ووٹ کی توہین کرکے اقتدار مستحکم کرنے کی کوشش جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments