ذہنی صحت کے مسائل پر ہمدردانہ رویہ اپنانا ضروری ، چیئرمین کے پی ٹی
کراچی (این این آئی)چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے کہا ہے کہ ذہنی صحت مجموعی صحت اور تندرستی کا لازمی حصہ ہے ، اس لیے ذہنی مسائل سے متعلق آگاہی بڑھانے ، متاثرہ افراد کی ہمدردانہ نگہداشت اور معاشرے میں پائے جانے والے منفی رویوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدد طلب کرنا کمزوری نہیں بلکہ حوصلے اور بہادری کی علامت ہے ۔وہ کاروانِ حیات کے زیر اہتمام عالمی یومِ ذہنی صحت 2026ء کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ چیئرمین کے پی ٹی نے مزید کہا کہ ذہنی دباؤ یا دیگر مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کی بات بغیر تنقید اور پیشگی رائے قائم کیے سننا انتہائی ضروری ہے ۔بامعنی تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب لوگوں کے تجربات کو سنا اور تسلیم کیا جائے ۔ انہوں نے مستحق افراد کو مفت اور رعایتی نفسیاتی علاج، بحالی اور کمیونٹی کی سطح پر ذہنی صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے مشن کے لیے کے پی ٹی کی حمایت کا اعادہ کیا۔تقریب کے دیگر مقررین نے نوجوانوں کو درپیش ذہنی صحت کے مسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں کے معاشرتی فلاح و بہبود پر اثرات کو بھی اجاگر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments