کینجھر جھیل کے پانی میں آلودگی کی تصدیق نہیں ہوئی، محکمہ آبپاشی

کینجھر جھیل کے پانی میں آلودگی کی تصدیق نہیں ہوئی، محکمہ آبپاشی

کراچی(این این آئی) محکمہ آبپاشی سندھ نے کینجھر جھیل کے پانی کے معیار سے متعلق لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھیل کے پانی میں آلودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق جھیل اور کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کے جی کینال کے پانی کے معیار کی روزانہ بنیادوں پر جانچ کی جاتی ہے ۔صوبائی محکمہ آبپاشی کے ترجمان مزمل میمن نے کہا کہ کینجھر جھیل کے پانی کی آلودگی سے متعلق گردش کرنے والی خبریں غیر مصدقہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ جھیل کے پانی کے معیار کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے ، جب کہ کراچی کو فراہم کیے جانے والے پانی کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...