جامعہ کراچی میں تعلیمی و مالیاتی نظام خودکار بنانے کا فیصلہ

جامعہ کراچی میں تعلیمی و مالیاتی نظام خودکار بنانے کا فیصلہ

کمیٹی قائم، چار کاروباری دنوں میں تفصیلی منصوبہ اور پی سی ون پیش کرنے کا حکماقدام سندھ حکومت کے ڈیجیٹل طرزِ حکمرانی کے وژن سے بھی ہم آہنگ ہے

کراچی (این این آئی) جامعہ کراچی نے اپنے تعلیمی، انتظامی اور مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ادارہ جاتی شفافیت کے فروغ کے لیے جامع ڈیجیٹل تبدیلی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی ہدایت پر نو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، جو جامعہ کے مختلف نظاموں کو ڈیجیٹل بنانے اور خودکار طریقے سے چلانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرے گی۔ کمیٹی کو چار کاروباری دنوں میں تفصیلی سفارشات اور منصوبے کی دستاویز (پی سی ون) پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جامعہ کراچی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد تدریس، تحقیق، انتظامی امور اور ادارہ جاتی نظم و نسق کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور بین الاقوامی جامعات کی درجہ بندی میں ادارے کی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔

یہ اقدام سندھ حکومت کے ڈیجیٹل طرزِ حکمرانی کے وژن سے بھی ہم آہنگ ہے ۔مجوزہ نظام کے تحت طلبہ موبائل فون کے ذریعے کورس مواد، لیکچر نوٹس، اسائنمنٹس، حاضری، امتحانی شیڈول، نتائج، تعلیمی ریکارڈ، اسناد اور کتب خانے کی سہولتوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے ۔ داخلوں، اندراج، کورسز کی تخصیص، نظام الاوقات، تعلیمی پیش رفت، روزگار کے مواقع اور سابق طلبہ سے رابطے کے امور بھی ڈیجیٹل نظام میں شامل کرنے کی تجویز ہے ۔ اس سے طلبہ کو درخواستوں اور دفتری کارروائیوں کی پیش رفت آن لائن معلوم کرنے میں سہولت ملے گی اور مختلف دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت کم ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...