ملزم خاتون کیشئر سے نوٹوں کی گڈی دیکھنے کے بہانے لے کر فرار

ملزم خاتون کیشئر سے نوٹوں کی گڈی دیکھنے کے بہانے لے کر فرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ملزم بینک کی خاتون کیشئر سے نوٹوں کی گڈی دیکھنے کے بہانے لے کر فرار ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن شرف آباد میں انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں کم عمر ملزم بینک کیشیئر سے 41 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگیا۔شلوار قمیض اور ٹوپی پہنا ملزم کاؤنٹر پر کھڑا رہا اور خاتون کیشیئر کو باتوں میں الجھایا۔ملزم نے ایک ہزار کے نوٹوں والی گڈی دیکھنے کے لیے مانگی اور لے کر بھاگ گیا، خاتون ملزم کے پیچھے چلاتی رہی۔پولیس کو واردات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے ۔ اس سے قبل بنارس موبائل مارکیٹ میں پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 6 ملزمان نے دکان میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر دکاندار کو یرغمال بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...