ضلعی پولیس کے ڈاکوؤں سے 43 مقابلے ،3ملزمان ہلاک،68گرفتار

ضلعی پولیس کے ڈاکوؤں سے 43 مقابلے ،3ملزمان ہلاک،68گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں ضلعی پولیس کے ڈاکوؤں سے 43 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک اور 53 زخمی ڈاکوؤں سمیت 68 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 59 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 12 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں مجموعی طور پر 992 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم اور پولیس مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے 4 کلو 873 گرام چرس، 3 کلو 911 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 124 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...