سانگھڑ:پولیس کی کارروائیوں میں 16ملزم گرفتار
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کارروائیوں میں چرس ڈیلر، 2 روپوش ملزمان، 2 کرمنلز اور 11 منشیات فروشوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران دو غیر قانونی پستول، 610 گرام چرس، 90 لیٹر شراب، گٹکا اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی، جبکہ شراب کی بھٹی مسمار کرکے تیار سیکڑوں لیٹر شراب تلف کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments