جھڈو:غیر قانونی ایل ای ڈی لائٹ نے نوجوان کی جان لے لی

جھڈو:غیر قانونی ایل ای ڈی لائٹ نے نوجوان کی جان لے لی

جمعہ کی شب موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے زخمی ارشد علی اسپتال میں دم توڑ گیاروہڑی، محراب پور میں حادثات وواقعات، 4جاں بحق، خاتون کی موت معمہ

اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)جھڈو میں گاڑی کی ایل ای ڈی لائٹ نے نوجوان کی جان لے لی، جبکہ روہڑی اور محراب پور میں حادثات وواقعات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ جھڈو بائی پاس پر جمعہ کی رات ایل ای ڈی کی تیز لائٹ سے دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے 2 نوجوان راج اور ارشد علی شدید زخمی ہوگئے تھے ، جنہیں حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا گزشتہ رات ارشد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔ روہڑی کے علاقے کندھرا میں موٹر سائیکلوں کے تصادم سے پرویز علی ، غلام حسین اور ایک نا معلوم شخص زخمی ہوگئے ۔ اسپتال میں پرویز علی میرانی چل بسا۔ شاہو ناکے کے قریب ڈاٹسن اور موٹر سائیکل کے تصادم میں اصغر علی منگریو اور اسد علی کھوسو زخمی ہوگئے۔

محراب پور کے قریب دربیلو چوکی کی حدود میں سیپکو کی نااہلی سے گرے 11 ہزار وولٹ کے تار سے کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ بھریا روڈ میں فاروق حیدر چوک کا رہائشی نوجوان شہریار بروہی سانپ کے کاٹنے سے چل بسا۔ بائی پاس پر الجدہ ہوٹل کے قریب ٹرک کی زد میں آکر گاؤں عبد اللہ برڑو کا رہائشی 15 سالہ موٹر سائیکل سوار انصاف برڑو جاں بحق ہوگیا۔ ٹھارو شاہ بائی پاس پرموٹر سائیکل پر کپڑا بیچنے والا ملتان کا رہائشی نوجوان ٹرالر کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب گاؤں مٹھو خان میں 21 سالہ شائل عرف شانو بنت اللہ جڑیوٹوٹروکی گھر گولی لگی لاش ملی، ورثاء کے مطابق لڑکی نے خودکشی کی ہے ، جبکہ علاقے میں قتل کی قیاس آرائی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...