میرپور خاص:خاتون قتل کامقدمہ والد، شوہر سمیت 5افراد کیخلاف درج

میرپور خاص:خاتون قتل کامقدمہ والد، شوہر سمیت 5افراد کیخلاف درج

میرپور خاص (بیورو رپورٹ )کھائی تھانے کی حدود میں واقع گاؤں علی ڈنو مری میں کاروکاری کے الزام کے تحت قتل ہونے والی خاتون فرزانہ مری کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں اے ایس آئی محمد حسین کی فریاد پر درج کیا گیا ہے۔۔۔

 مقدمے میں مقتولہ کے شوہر ثناء اللہ، والد بھورو خان، بھائی حاجی خان، شاہ مراد اور عبدالخالق کو نامزد کیا گیا ہے ، ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان نے مبینہ طور پر باہمی مشاورت کے بعد کاروکاری کا الزام عائد کرتے ہوئے فرزانہ مری کو فائرنگ کرکے قتل کیا، مقدمے میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقتولہ کے والد بھورو خان اور شوہر ثناء اللہ نے اسے بازوؤں سے پکڑ رکھا تھا جبکہ اس کے بھائی حاجی خان نے پستول سے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...