روہڑی:تنخواہوں سے کٹوتی، ڈاکٹروں کا اوپی ڈی کابائیکاٹ جاری
دور دراز سے آنے والے مریضوں کو پریشانی کاسامنا، ایمرجنسی سروسز فعال رہیںایف بی آرکی جانب سے ڈاکٹروں پرٹیکس لاگوں کرکے ناانصافی کی جارہی، ایم ایس
روہڑی(نمائندہ دنیا)ڈاکٹروں نے تنخواہوں سے مبینہ طور پرغیرقانونی ٹیکس کٹوتی کے خلاف دوسرے روز بھی او پی ڈی کا بائیکاٹ جاری رکھا، ایمرجنسی سروسز فعال رہیں، بائیکاٹ کے باعث دور دراز سے چیک اپ کے لئے آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا رہا اس ضمن میں دیگر شہروں کی طرح تعلقہ اسپتال روہڑی کے ڈاکٹروں نے تنخواہوں سے ٹیکس کی مد میں کٹوتی کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث دور دراز علاقوں سے طبی معائنے اور علاج معالجے کے لئے آنے والوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بغیر چیک اپ اور علاج معالجے کے ہی واپس لوٹ گئے تاہم اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز فعال رہیں اور ہنگامی صورتحال میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعلقہ ہسپتال روہڑی ڈاکٹر عامر سرہیو کا کہنا ہے تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے ڈاکٹروں پر ٹیکس لاگوں کرکے ناانصافی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں پر عائد ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے اور ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments