محراب پور:صفائی کے ناقص انتظامات، شہر کچرا کنڈی بن گیا
محراب پور(نمائندہ دنیا)محکمہ بلدیہ کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا، جگہ جگہ جمع گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنے لگا، شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی۔۔۔
لودھی چوک، اسٹیشن روڈ اور امام بارگاہ حیدر کرار کے سامنے کچرے کے ڈھیر لگنے سے تعفن پھیلنے لگا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،اور کہا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی کو ماہانہ کروڑوں روپے کے فنڈز ملنے کے باوجود صفائی کی صورت حال بہتر نہیں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments