قائد کے خلاف پروپیگنڈا،الزامات مسترد کرتے ، جے یو آئی

قائد کے خلاف پروپیگنڈا،الزامات مسترد کرتے ، جے یو آئی

سیاسی اختلافات کی آڑ میں کردارکشی کسی صورت مناسب نہیں، فتح محمد مہیری گھر پر ڈرون سے فوٹیج بنانے کے مبینہ عمل کی شدید مذمت کرتے ،حافظ ابوبکر

پنگریو، نو ڈیرو (نمائندگان دنیا) جے یو آئی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری فتح محمد مہیری نے قائد مولانا فضل الرحمن کے خلاف پروپیگنڈے اور کرپشن الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے جب ملک میں نظام کی خرابیوں اور حکومتی پالیسیوں کی نشاندہی کی تو ان کے موقف کا مدلل جواب دینے کے بجائے الزام تراشی اور پروپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، اختلاف رائے جمہوری معاشرے کا بنیادی حق ہے ، تاہم سیاسی اختلافات کی آڑ میں کسی سیاسی و مذہبی رہنما کی کردارکشی اور بے بنیاد الزامات عائد کرنا کسی صورت مناسب نہیں، اگر حکومت یا کسی ادارے کے پاس مولانا فضل الرحمن کے خلاف کرپشن یا کسی غیر قانونی سرگرمی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں تو الزام تراشی کے بجائے سامنے لائے جائیں اور متعلقہ اداروں کے ذریعے شفاف، غیر جانب دارانہ اور قانونی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون فوٹوگرافی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق، نجی زندگی کے تحفظ اور چادر و چار دیواری کے تقدس کے منافی قرار دیا۔ نوڈیرو میں جے یوآئی سٹی کے جنرل سیکریٹری حافظ محمد ابوبکر کوریجو نے قائد جمعیت کے گھر پر ڈرون کے ذریعے فوٹیج بنانے کے مبینہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قائد جمعیت کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے اور جماعتی قیادت کے ساتھ ہر حال میں کھڑے رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...