حیدر آباد:حیسکو میں مبینہ کرپشن کے خلاف پیغام یونین کا مظاہرہ

حیدر آباد:حیسکو میں مبینہ کرپشن کے خلاف پیغام یونین کا مظاہرہ

کرپشن عروج پر، رشوت نہ دینے والے افسران، ملازمین کو جبری ریٹائرڈ کیا جا رہا نیب زدہ افسران کو اکاؤنٹس سمیت دیگر اہم عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ،ساجن پنہور

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) آل پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کی جانب سے حیسکو میں جاری کرپشن اور مبینہ بدعنوانی میں ملوث افسران کی تقرریوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے چیئرمین ساجن پنہور کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ساجن پنہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے ، رشوت نہ دینے والے افسران اور ملازمین کو جبری طور پر ریٹائرڈ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیسکو میں کرپشن کے خاتمے کے بجائے نیب زدہ افسران کو اکاؤنٹس سمیت دیگر اہم عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حیسکو میں صرف کمائی کرنے والے افراد کی ہی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو میں چار ہزار سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں، جبکہ ملازمین سے چھٹی کے دنوں میں بھی کام لیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حیسکو میں کرپشن کے باعث دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ملازمین کے ورثا کو بھی معاوضے سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیسکو سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور نجکاری کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے ۔ جبکہ ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...