گلشن حدید میں ماں بیٹی کے قتل کا مقدمہ 6 روز بعد درج، ملزم نامزد

گلشن حدید میں ماں بیٹی کے قتل کا مقدمہ 6 روز بعد درج، ملزم نامزد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید میں گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی کے قتل کا مقدمہ واردات کے چھ روز بعد درج کر لیا گیا۔۔۔

مقدمہ مقتولہ خاتون کے شوہر محمد دین کی مدعیت میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے 5 نومبر کو گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا تھا۔ فائرنگ سے 45 سالہ ثمینہ ناز اور 17 سالہ بختاور عرف پنکی جاں بحق ہو گئی تھیں۔مقدمے میں فائرنگ کرنے والے مبشر علی نامی ملزم کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم کافی عرصے سے ماں اور بیٹی کو حراساں کر رہا تھا اور رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...