میرپور خاص:ٹرک سے کچل کر4موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کھپرو روڈ پرخاندان کچلا گیا، عمرکوٹ روڈ پربھی حادثات میں 2افراد لقمہ اجلکنڈیارو، کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، محرابپور میں بچہ ڈوب گیا
میرپور خاص، اندرون سندھ (نمائندگان) میرپور خاص میں ٹرک سے کچل کر 4 جبکہ دیگر حادثات میں 2افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ، جبکہ کنڈیارو میں کوچ نے موٹر سائیکل سوار کوکچل دیا، محراب پور میں بچہ ڈوب کر چل بسا۔ میرپورخاص میں کھپرو روڈ پر تگوسر اسٹاپ کے قریب گاؤں کلرو کے مقام پر بھوسے سے بھرے ایک تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنیوالی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے چاروں افراد موقع پر ہی کچل کر جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق افراد کی شناخت عبدالغفار شر، کشف شر، رانی زوجہ خانصاحب شر اور شاہدہ زوجہ میر خان شر کے ناموں سے ہوئی، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تاہم فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب عمرکوٹ روڈ پر حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ کنڈیارو میں قومی شاہراہ پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان حیدر قریشی جاں بحق اور نعمان قریشی، صابر قریشی شدید زخمی ہوگئے جنہیں کنڈیارو اسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں سے نازک حالت میں نوابشاہ منتقل کیا گیا۔ محراب پور کے قریب ایک سال کا بچہ عباد اللہ تھیبو پانی بھری بالٹی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا، دوسری طرف ہالانی کے قریب روہڑی کینال میں تیرتی لاش کی اطلاع پربھی پولیس نے نہیں نکالی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments