عمران خان کی طبیعت سے متعلق خبریں تشویشناک، ریحان راجپوت

عمران خان کی طبیعت سے متعلق خبریں تشویشناک، ریحان راجپوت

فوری اسپتال منتقل، اہل خانہ، ذاتی معالجین کوان تک رسائی دی جائے ، ایم پی اے

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر اور رکن سندھ اسمبلی محمد ریحان راجپوت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت سے متعلق خبریں باعث تشویش ہیں، عدالت کے فیصلے کے مطابق انہیں فوری اسپتال منتقل کرکے مکمل علاج کرایا جائے ، اور اہل خانہ وذاتی معالجین کو ان تک فوری رسائی دی جائے ، ان کی صحت سے متعلق شفاف معلومات فراہم کی جائیں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل قبول ہے ، سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی ایک سیاسی قیدی ہیں، اس سے قبل بھی کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما جیل جاچکے ہیں مگر ان کے ساتھ ایسا ظلم اور رویہ نہیں رکھا گیا، پاکستان تحریک انصاف پورے ملک کی مقبول جماعت ہے اور عمران خان اس کے بانی ہیں، عمران عوام کے دلوں میں بستے ہیں، اتنے ظلم کے باوجود حکومت عمران کو جھکا نہیں سکی، انھوں نے کہا کہ عمران کوئی غیرملکی قیدی ہے ، ان کو علاج کی سہولیات بھی میسر نہیں، حکومت اپنی پوری طاقت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف استعمال کررہی ہے، تحریک انصاف کے رہنما اور ہزاروں کارکن گرفتار ہیں، حکومت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری رہا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو ان کے وکیلوں اور رہنماؤں سے ملنے کی اجازت کے ساتھ انہیں علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...