جعلی بینک چالان اسکینڈل،ملزمان کا16 نومبر تک جسمانی ریمانڈ

جعلی بینک چالان اسکینڈل،ملزمان کا16 نومبر تک جسمانی ریمانڈ

14 روزہ ریمانڈ مسترد، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ایف آئی اے کے حوالے کردیا جامعہ کراچی کے قریب اسٹاپ پرطالبات سے لوٹ مار، پولیس کا دعویٰ مشکوک ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن نے جعلی بینک چالان اسکینڈل میں گرفتار ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر فنانس وقاص سومرو اورٹی ایم سی کورنگی کے ڈرائیور یامین کو16 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کوپیش کرکے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان جعلی مہروں کے ذریعے بینک چالان تیار کرتے تھے جبکہ چالان میں درج رقم بینکوں میں جمع نہیں کرائی جاتی تھی۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف بینکوں کی مہریں، پراپرٹی فائلیں اور دو کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر مزید ملزمان کو گرفتار کرنا ہے ، جس کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ ادھر جامعہ کراچی کے قریب بس اسٹاپ پر کھڑی طالبات سے لوٹ مار کے معاملے میں پولیس کا دعویٰ مشکوک ہوگیا، مقدمے کی نقول اور ریمانڈ رپورٹ نے پولیس کے اس دعوے کو غلط ثابت کردیا کہ گرفتار ملزم شہمیر طالبات سے لوٹ مار میں ملوث ہے ۔ پولیس نے ملزم کو طالبات سے لوٹ مار کرنیوالے ملزم کے طور پر گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا، تاہم عدالتی ریکارڈ کے مطابق مقدمے کا مدعی محسن طالبعلم نہیں، بلکہ ایک نجی اسپتال کا ملازم ہے ، جو موٹر سائیکل پر یونیورسٹی روڈ سے گزرتے ہوئے رکشے میں سوار ملزم کی لوٹ مار کا نشانہ بنا تھا۔ پولیس کے مطابق مدعی سے چھینی گئی دس ہزار روپے نقدی، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...