ای چالان کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت غیر۔۔
معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق اور بس اونرز ایسوسی ایشن کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ بس اونرز ایسوسی ایشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر میں ابھی تک بس اسٹاپس کی نشاندہی نہیں کی گئی، مسافروں کو اتارنے پر 20 ہزار روپے کا ای چالان کردیا جاتا ہے ، نجی مالکان کے لیے سڑکوں پر بسیں چلانا مشکل بنا دیا گیا ہے ۔ عدالت نے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments