خواتین کوہپناٹائز کرکے طلائی زیورات ہتھیانے والا ملزم گرفتار

خواتین کوہپناٹائز کرکے طلائی زیورات ہتھیانے والا ملزم گرفتار

غلام مصطفی کا مورو سے تعلق، 10اکتوبر کوخاتون مریم سے زیورات اتروائےصحافی بختیار شاہ اور انکے بیٹے پر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ ٹاؤن میں درج

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)خواتین کو ہپناٹائز کرکے طلائی زیورات ہتھیانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، 11 اکتوبر کو غریب آباد پولیس نے ملزم غلام مصطفیٰ ولد محمد جام عرف محمد جان سولنگی، سکنہ جمالی پاڑہ مورو کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ مسمات مریم کو ہپناٹائز کرکے 10 اکتوبر کو دو عدد سونے کے جھمکے اور ایک سونے کی انگوٹھی ہتھیائی تھی، جبکہ ایک دوسری واردات میں مسمات تسلیم جمیل سے 27 اکتوبر کو دو عدد سونے کی بالیاں ہتھیانے کا بھی الزام ہے ، واقعے کا مقدمہ کرائم نمبر 93/2026، بجرم دفعہ 420/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت غریب آباد میں درج ہے۔

پولیس کی جانب سے متاثرہ خواتین کو ان کے ہتھیائے گئے طلائی زیورات کی مالیت کے برابر نقد رقم ادا کی گئی، جس پر متاثرہ خواتین نے ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن، ایس ایچ او غریب آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میرپورخاص پولیس کی بروقت کارروائی اور تعاون کو سراہا۔ دوسری جانب صحافی سید بختیار شاہ اور ان کے بیٹے پر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ ٹاؤن میں درج کرلیا گیا، پولیس نے نامزد تین ملزمان اظہر، دل مراد اور اکبر بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تینوں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ واقعہ میونسپل مسافر خانے کے مقام پر پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر صحافی اور ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...