کے ایف سی اورامریکی قونصلیٹ کی جانب سے ڈیف ریچ اسکول میں منفرد کنسرٹ

کے ایف سی اورامریکی قونصلیٹ کی جانب سے ڈیف ریچ اسکول میں منفرد کنسرٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)کے ایف سی پاکستان اور امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کی جانب سے ڈیف ریچ اسکول میں ایک منفرد میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی بینڈ ‘برن دی بال روم نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کنسرٹ کے دوران ڈیف ریچ اسکول کے طلباء نے بینڈ کے ساتھ مل کرپاکستان کا قومی ترانہ اور امریکہ کے مشہورگانے پاکستانی سائن لینگویج میں پیش کیے ۔اس منفرد کنسرٹ میں کے ایف سی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضا پیر بھائی اور امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جے نائر نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...