وزیر بلدیات نے آباد کی 3روزہ تعمیراتی نمائش کا افتتاح کردیا
کراچی(بزنس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)کے تحت 3روزہ تعمیراتی نمائش کا وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے افتتاح کردیا۔
نمائش میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ مختلف کمپنیوں نے اپنی مصنوعات اور خدمات کے 32 اسٹالز لگائے ۔اس موقع پرچیئرمین آباد محمد حنیف گوہر نے کہا کہ آباد کی یہ اہم کاروباری مواقع فراہم کریگی۔صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آباد ہاؤس میں اس نوعیت کی ایکسپو کاانعقاد اہم پیشرفت ہے ، اس سے تعمیراتی شعبے اور اس سے منسلک صنعتوں کوفروغ ملے گا۔مقامی صنعت کوترجیح دینا خوش آئند اقدام ہے ، بلڈرز، ڈیولپرز اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کومقامی مصنوعات کے استعمال اور انکی حوصلہ افزائی پر توجہ دینی چاہیے ۔ تعمیراتی کاروبار، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور پلازہ انڈسٹری میں مقامی مصنوعات کا استعمال بڑھانے کی ضرورت ہے،مقامی صنعت کو سپورٹ کرنا حکومت کی اہم پالیسی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments