کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں آل پاکستان ایلیٹ انسٹیٹیوشنز ٹیلنٹ کانٹیسٹ شروع

کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں آل پاکستان ایلیٹ انسٹیٹیوشنز ٹیلنٹ کانٹیسٹ شروع

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے میں آل پاکستان ایلیٹ انسٹیٹیوشنز ٹیلنٹ کانٹیسٹ شروع ہوگیا، جس میں ملک بھر کے 25 سے زائد معروف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

 پروگرام میں اسکواش، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، تقریری مقابلوں اور ثقافتی ٹیبلوز سمیت مختلف ہم نصابی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر بریگیڈیئر جاوید سرور نے کہا کہ یہ پروگرام محض مقابلوں اور انعامات تک محدود نہیں بلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، اعتماد میں اضافے ، تخلیقی سوچ اور مثبت مسابقت کے فروغ کے مواقع فراہم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کا ایک جگہ جمع ہونا قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...