ڈپٹی کمشنر حب سے ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ڈاکٹر لطیفہ منصور کی ملاقات
حب (نما ئندہ دنیا )ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر لطیفہ منصور نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل سے ملاقات کی۔۔۔
انہوں نے مجموعی پروگرام، مستحقین کی تفصیلات، ادائیگی مراکز، انتظامی امور اور مستحق خاندانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بی آئی ایس پی کے مؤثر نفاذ اور مستحقین کی سہولت کیلئے ہر ممکن تعاون کریگی۔ انہوں نے ہدایت کی مستحقین کی کہ امدادی رقوم سے کٹوتی برداشت نہیں کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments