اردو یونیورسٹی کا 24 واں یوم تاسیس
کراچی(سٹی ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی، کراچی میں 24واں یومِ تاسیس کنونشن شاندار انداز میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں تعلیمی کامیابیوں اور مالی مسائل پر اظہارِ خیال کیا گیا۔گلشنِ اقبال کیمپس میں منعقدہ کنونشن کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کی۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کا یومِ تاسیس محض ایک ادارے کی سالگرہ نہیں بلکہ ایک نظریے ، قومی سوچ اور علمی مشن کی تجدید کا دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی مالی مشکلات کا شکار ضرور ہے ، تاہم اس کے باوجود اس کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور جامعہ اب ترقی کی ایک واضح سمت پر گامزن ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments