عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کرنے کی تردید
کراچی(این این آئی)سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمن میمن نے شاہراہِ فیصل پر واقع عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ عائشہ باوانی کالج کی عمارت 2017 میں عدالتی فیصلے کے بعد متعلقہ ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی تھی، جس کے بعد اس کا محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عمارت محکمہ کالج ایجوکیشن کی ملکیت اور انتظام میں نہیں تو حکومت سندھ کی جانب سے اس کا نام تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 2017 میں عدالتی فیصلے کے وقت مذکورہ عمارت میں فرسٹ ایئر اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز جاری تھیں۔ عمارت ٹرسٹ کے حوالے کیے جانے کے بعد سندھی مسلم سوسائٹی میں متبادل کالج قائم کیا گیا، جسے گورنمنٹ کالج سندھی مسلم سوسائٹی کا نام دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments