نوجوان طبقہ بے شمار ذہنی، معاشی چیلنجز سے دوچار ، ارشدکاظمی

نوجوان طبقہ بے شمار ذہنی، معاشی چیلنجز سے دوچار ، ارشدکاظمی

کراچی(این این آئی)تحریک اہلسنّت پاکستان کے صوبائی صدر ارشد کاظمی نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کا مستقبل اس کی نوجوان نسل کے کردار، سوچ اور اخلاقی تربیت سے وابستہ ہوتا ہے۔

آج ہمارے نوجوان بے شمار ذہنی، معاشی اور معاشرتی چیلنجز سے دوچار ہیں، انہیں مایوسی، بے مقصدیت اور منفی رجحانات سے نکال کر علم، عمل، کردار اور مثبت جدوجہد کی طرف لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف ڈگریاں نہیں بلکہ اعلیٰ اخلاق، دینی شعور، عملی مہارت اور قومی ذمہ داری کا احساس بھی دیا جانا چاہیے ۔ والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور معاشرے کے تمام ذمہ دار طبقات کو نئی نسل کی رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کا درست استعمال ترقی کا ذریعہ بن سکتا ہے ، لیکن غیر ذمہ دارانہ استعمال نوجوانوں کی صلاحیتوں اور وقت کو ضائع کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...