وقار مہدی سے جمیل ضیاء کی ملاقات
کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری و چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور، سیاسی سرگرمیوں اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد اورنگی ٹاؤن آفس سے جاری کردہ بیان میں حاجی جمیل ضیاء نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے اعتماد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جس نے انہیں دوبارہ ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے ملنے والی محبت، عزت اور پذیرائی ان کے لیے باعثِ فخر ہے ، جس پر وہ تمام کارکنوں اور عہدیداران کے بے حد مشکور ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments