پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے انتظامات جاری

پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے انتظامات جاری

سینیٹر وقار مہدی، سعید غنی، شرمیلا فاروقی ودیگر کا مجوزہ مقامات کا جائزہ30 نومبر غیر معمولی سیاسی اور تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے ،قیادت

کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، جنرل سیکریٹری رؤف ناگوری، سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شرمیلا فاروقی اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان نے پارٹی کے 30 نومبر کو ہونے والے یومِ تاسیس کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی کے اضلاع کیماڑی، وسطی اور غربی کے دورے کیے ۔ان دوروں کے دوران پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر سردار خان، ضلع غربی کے صدر عابد ستی اور رکن سندھ اسمبلی لیاقت عسکانی بھی موجود تھے ۔پارٹی کی سینئر قیادت نے جلسے کے لیے مختلف مجوزہ مقامات کا معائنہ کیا اور ضلعی عہدیداران، مقامی قیادت اور کارکنان سے ملاقاتیں کرکے تنظیمی تیاریوں اور کارکنان کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر قیادت نے ضلعی تنظیموں کے درمیان مؤثر رابطوں، باہمی تعاون اور کارکنان کی فعال شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یومِ تاسیس کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تنظیمی عہدیداران اور کارکنان اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔قیادت نے کہا کہ 30 نومبر پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ میں غیر معمولی سیاسی اور تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے ، جو جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے پارٹی کی مسلسل جدوجہد کی علامت ہے ۔دوروں کے دوران پارٹی رہنماؤں نے ان کارکنان اور عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کیں جن کے عزیز و اقارب حال ہی میں انتقال کر گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...