گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں والدین واساتذہ ملاقات
کراچی (سٹی ڈیسک)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہنواز شر گوٹھ، گلشنِ اقبال، کراچی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے سلسلے میں پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ (والدین و اساتذہ کی ملاقات) کا انعقاد کیا گیا۔
یہ میٹنگ کالج کی پرنسپل پروفیسر عصمت جہاں کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا بنیادی مقصد والدین اور اساتذہ کے درمیان مؤثر رابطے کو فروغ دینا اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی، حاضری، نظم و ضبط اور مجموعی تعلیمی و تربیتی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر اساتذہ نے والدین کو ان کے بچوں کی تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا اور ان کی نمایاں صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان پہلوؤں کی بھی نشاندہی کی جن میں مزید توجہ اور بہتری کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments