پی آئی اے اسکاؤٹس کی اقبال ہمارا ہفت روزہ سالگرہ تقریبات کا آغاز

 پی آئی اے اسکاؤٹس کی اقبال ہمارا ہفت روزہ سالگرہ تقریبات کا آغاز

کراچی (سٹی ڈیسک)جنرل منیجر و صوبائی اسکاؤٹ کمشنر پی آئی اے شعیب احمد ڈاہری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنے فکر و فلسفہ اور فن شاعری سے پوری دنیا میں روشن خیالی اور عظمت انسان کے اعلیٰ تصورات قائم کئے علامہ اقبال مصور پاکستان ہونے کے ساتھ مسلم امہ کے ترجمان بھی تھے۔۔۔

 مفکر اسلام کے افکار نو جوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں اقبال کے افکار اور تعلیمات کو دنیا بھر میں سمجھا گیا اور اس پر عمل کیا جاتا ہے ۔ آج ہمیں اقبال کی تعلیمات کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ، ہمیں اپنے قومی ہیروز کو دلوں میں زندہ رکھنا چاہئے ۔ یہ بات انہوں نے پی آئی اے اسکاؤٹس صوبائی ہیڈکوارٹرز کراچی ایئرپورٹ پر ـ’’اقبال ہمارا : ہفتہ روزہ سالگرہ تقریبات کے آغاز پر صدارتی خطاب میں کہی۔قائم مقام صوبائی سیکرٹری وقاص سردار،محمد عقیل اور ڈسٹرکٹ کمشنر زاہد چناء پروگرام آرگنائزر تھے ۔ صوبائی ترجمان سید محبوب قادری کے مطابق مرکزی تقریب میں پی آئی اے روور اسکاؤٹس ،گرلز ،بوائز اور شاہین اسکاؤٹس نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ۔ اور انعامات حاصل کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...