آئس فروشی میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے
کراچی(این این آئی) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ۔۔
ایس ایچ او پیرآباد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مختلف پڑیوں میں موجود 109 گرام آئس اور نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حاجی خان ولد امیر خان اور ولی خان ولد داؤد خان کے نام سے ہوئی ہے ۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق تھانہ پیرآباد پولیس منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments