کے ایم سی میں پی او ایل بلنگ کے معاملے پر نیب کی انکوائری جاری
کراچی(این این آئی)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پٹرول، آئل اور لبریکنٹس (پی او ایل) کی بلنگ کے
کراچی(این این آئی)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پٹرول، آئل اور لبریکنٹس (پی او ایل) کی بلنگ کے معاملے پر قومی احتساب بیورو کی انکوائری جاری ہے ، جس کے سلسلے میں نیب کے کال اَپ نوٹس کے بعد کے ایم سی انتظامیہ نے تمام محکموں کو یاددہانی کا خط جاری کردیا ہے ۔خط کے ذریعے تمام محکموں سے جولائی 2016 سے جون 2026 تک دس سال کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ متعلقہ محکموں کو اس عرصے کے دوران پی او ایل بلنگ کی مکمل تفصیلات اور مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments