نجی بورڈ امتحانات، دور دراز سرکاری کالجز میں سینٹرز بنانے پر طلبہ کا احتجاج

نجی بورڈ امتحانات، دور دراز سرکاری کالجز میں سینٹرز بنانے پر طلبہ کا احتجاج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی بورڈ کے امتحانات میں طلبا پریشانی کا شکار،بورڈ کی جانب سے سرکاری کالجز میں امتحانی مراکز بنائے گئے ۔۔

جس پر طلبہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے ۔طلبہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے فیس لینے کے باوجود سرکاری کالجز میں امتحانی مراکز بنانا سمجھ سے باہر ہے جو کہ گھر سے کافی فاصلے پر ہیں۔والدین کا کہنا ہے کہ بورڈ کے انتخاب کا مقصد تھا کہ طلبہ بالخصوص بچیاں گھر کے قریب ہی امتحانات دے سکیں۔طلبہ کا کہنا تھا کہ اگر سرکاری کالجز میں ہی پیپر دینے ہیں تو سرکاری کالجز میں حکومت سندھ کی طرف سے تعلیم مفت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...