مٹیاری:یوسی 29اڈیرو لعل کے ضمنی الیکشن میں پی پی امیدوار کامیاب
مٹیاری (نامہ نگار)مٹیاری کی یوسی 29 اڈیرولعل ولیج پر ضمنی بلدیاتی انتخاب میں پی پی امیدوار امتیاز جہیجو3231 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ، انکے مد مقابل ایکٹنگ چیئرمین یامین راجپوت 1217 ووٹ لے سکے۔۔۔
پولنگ صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہی جبکہ پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے یاد رہے کہ یہ سیٹ جمن جہیجو کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، 10 ہزار 164 ووٹرز کیلئے 12 پولنگ اسٹیشن اور31 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جبکہ 12 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا تھا، پیپلز پارٹی کی جیت پر انکے حامیوں نے بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments