قرضوں سے منصوبوں کیلئے وسائل محدود، الطاف شکور
عوامی قرض 86.72 کھرب تک جاپہنچا ،سود کی ادائیگی پر آمدن کا 38 فیصد خرچٹیکس نیٹ وسیع، اخراجات کم اور قرضوں پر انحصار ختم کیا جائے ، چیئرمین پاسبان
کراچی(این این آئی)چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور نے کہا ہے کہ ملک پر قرضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ عوامی خدمات اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے دستیاب وسائل محدود کر رہا ہے جبکہ قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی میں آمدن کا بڑا حصہ خرچ ہونے سے عام شہریوں پر معاشی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف شکور نے کہا کہ جون تک عوامی قرض 86.72 کھرب روپے تک پہنچ چکا اور قرضوں کے سود کی ادائیگی پر وفاقی آمدن کا تقریباً 38 فیصد خرچ ہو رہا ہے ۔ حکومتی اعداد و شمار میں قرضوں کا تناسب جی ڈی پی کے 70.6 فیصد سے کم ہو کر 68.3 فیصد بتایا گیا ، تاہم مالی سال 2026 کے دوران سود کی ادائیگی 6.948 کھرب روپے رہی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی قرض میں 9 فیصد اضافے کے بعد یہ 59.44 کھرب روپے تک پہنچ گیا جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی بھی اربوں ڈالر میں جاری ہے ۔ ۔چیئرمین پاسبان نے کہا کہ بجٹ کا بڑا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگی میں صرف ہونے کے باعث تعلیم، صحت، عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل محدود ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال کا براہِ راست اثر عوامی سہولیات اور ملکی ترقی پر پڑ رہا ہے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے ، غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی لائی جائے اور قرضوں پر مسلسل انحصار ختم کرنے کے لیے مؤثر معاشی اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments