ماہی گیروں میں فلاحی چیکس اور تعلیمی وظائف کی تقسیم
کراچی (سٹی ڈیسک)عالمی یومِ ماہی گیری کے موقع پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی (ایف سی ایس) کے زیرِ اہتمام کراچی فش ہاربر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہی گیروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں چیئرپرسن ایف سی ایس فاطمہ مجید، رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم سنگھار، ایف سی ایس کے ڈائریکٹرز محمد شکیل، عبدالرشید، خان میر خان، عبدالرحیم بلوچ، لعل بخش بلوچ، عبدالناصر، فیصل خالد، منیجر ایاز علی، فشرفوک فورم کراچی کے صدر عبدالمجید موٹانی، یوسف گڈانی نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مستحق ماہی گیروں میں علاج معالجے کے لیے فلاحی امداد کے چیکس اور ماہی گیر برادری کے طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments