ڈاکو 70لاکھ روپے کے موبائل فونز لوٹ کرفرار

ڈاکو 70لاکھ روپے کے موبائل فونز لوٹ کرفرار

چار ملزمان نے صدر موبائل مارکیٹ سے نکلنے والے تاجر کونشانہ بنایاتاجر رہنماؤں کا اظہارمذمت ،پولیس حکام سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ڈاکوؤں کا راج بدستور قائم ہے ،ملیر کے علاقے قائد آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان تاجر سے مبینہ طور پر 70 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے ، تاجر رہنماؤں نے واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے علاقے قائد آباد میں تھانہ شاہ لطیف کے علاقے میں مسلح ملزمان نے صدر موبائل مارکیٹ سے نکلنے والے منا نامی تاجر کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ تاجر کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے اسے روکا اور اسلحے کے زور پر بیگ میں موجود تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں تاجروں سے لوٹ مار کے واقعات تشویشناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں، اس سے قبل بھی متعدد تاجروں کو لوٹا جاچکا ہے تاہم ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ رضوان عرفان نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شاہ لطیف میں ہونے والی واردات کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار اور لوٹے گئے موبائل فونز برآمد کیے جائیں تاکہ تاجر برادری میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...