کراچی سے دیرینہ تعلق،شہر کی گلیوں سے واقف ہوں، تاجک سفیر
کراچی(این این آئی)پاکستان میں تعینات تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کی ثقافت مشترک ہے اور کراچی سے ان کا دیرینہ تعلق ہے۔
وہ شہر کی گلیوں سے واقف ہیں اور یہاں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے ) سے تعلیم بھی حاصل کر چکے ہیں۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ، اس لیے دیگر ممالک کے لوگ بلاخوف و خطر پاکستان اور کراچی کا دورہ کریں۔وہ پاکستان امریکن کلچرل سینٹر میں منعقدہ عشائیے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سینٹر کے صدر سید مخدوم علی ریاض اور قونصل جنرل کراچی ارشاد قاسم نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں تاجکستان کے پاپ سنگر گروپ کے مرد و خواتین فنکاروں نے تاجک اور پاکستانی گیت پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی، جبکہ پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کی جانب سے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔تاجک سفیر شریف زادہ یوسف نے کہا کہ کراچی ان کا گھر ہے اور وہ اسلام آباد سے اکثر یہاں آتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments