ماجو جاب فیسٹ :32سے زائد کمپنیوں کی شرکت

ماجو جاب فیسٹ :32سے زائد کمپنیوں کی شرکت

روزگار کے مواقع،انڈسٹری سے روابط بنانا ترجیح ہے ، ڈاکٹر حنا فاطمہ

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں پلیسمنٹ شعبہ کے زیر اہتمام طلبا کو ملازمتوں، انٹرن شپ اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جاب فیسٹ 2.0کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی کی 32 سے زائد معروف کمپنیوں نے شرکت کی۔ جاب فیسٹ میں موجودہ طلبا کے علاوہ بڑی تعداد میں المنائی نے بھی شریک ہوئے ، کمپنیوں کے نمائندوں نے طلبا کو ملازمتوں، انٹرن شپ اور مختلف شعبوں میں دستیاب پیشہ ورانہ مواقع سے آگاہ کیا،اس موقع پر محمد علی جناح یونیورسٹی کی انچارج ڈاکٹر حنا فاطمہ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نوید اختر، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے اسٹالز کا دورہ کیا اور کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ڈاکٹر حنا فاطمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاب فیسٹ میں معروف برانڈز کی شرکت طلبا کے لیے ملازمت اور سیکھنے کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے ۔ سرگرمی میں سابق طلبا کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جو مختلف کمپنیوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ جاب فیسٹ طلبا کے لیے کیریئر کونسلنگ اور پیشہ ورانہ تربیت کا بھی اہم ذریعہ ہے ، جہاں انہیں انڈسٹری کے تقاضوں، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور کمپنیوں سے رابطے کے طریقوں کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...