منہدم عمارت کے اطراف کی 12 عمارتیں سیل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے چنیسر ٹاؤن کے علاقے بلوچ کالونی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر 12 عمارتوں کو سیل کردیا گیا۔
ایڈمن سوسائٹی میں 6 منزلہ غیر قانونی عمارت منہدم ہونے پر انتظامیہ نے پھرتیاں دکھانا شروع کردیں اور سانحے کے بعد جاگ گئی ہے ۔کمشنر کراچی کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے )نے کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر 12 عمارتوں کو سیل کردیا۔ذرائع کے مطابق سیل کی گئی عمارتوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے کہ تعمیر منظور شدہ نقشوں اور بلڈنگ قوانین و ضوابط کے مطابق کی جارہی ہے یا نہیں۔ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق دستاویزات اور قانونی تقاضوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments