کالج کی طالبہ سے بدسلوکی کرنے پر پولیس اہلکار کو سزا مل گئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک کالونی آصف آباد کے کالج میں طالبہ سے بدسلوکی پر پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔
واقعے کی ویڈیو میں پولیس اہلکار طالبات کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے رہا ہے ، طالبات نے اہلکار کی بدسلوکی پر شدید احتجاج کیا۔ایک طالبہ نے اہلکار کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔بعدازاں ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے اہلکار احسن اشتیاق کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments