کراچی میں عمارتوں کے حادثات انتظامی نظام پر سنجیدہ سوالیہ نشان ،چیئرمین آباد

کراچی میں عمارتوں کے حادثات انتظامی نظام پر سنجیدہ سوالیہ نشان ،چیئرمین آباد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر نے بلوچ کالونی کے قریب 6 منزلہ عمارت کے گرنے کے واقعے پر اظہارافسوس کیا اور کہا کہ واقعے میں مزدور کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر افسوس ہے ،

 ریسکیو ادارے جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں تیز اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔حنیف گوہر نے کہا کہ کراچی میں عمارتوں کے حادثات انتظامی نگرانی کے نظام پر سنجیدہ سوالیہ نشان ہیں، عمارتوں کی حالت، تعمیراتی معیار اور حفاظتی انتظامات کی باقاعدہ جانچ ہونی چاہیے ، عمارتوں کی تعمیر اور حفاظت کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ناگزیر ہے ، انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے ، واقع میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...