میرپورخاص:قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے تین ملزم بری

میرپورخاص:قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے تین ملزم بری

میرپورخاص(بیورورپورٹ ) سندھ ہائی کورٹ سرکٹ کورٹ نے تھانہ دلبر مہر کی حدود میں پیش آنے والے قتل کے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے عمر قید کی سزا پانے والے تینوں ملزمان اعجاز کلوئی، منور اور لکھوں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمان کے وکیل ایڈووکیٹ آصف چودھری نے بتایا کہ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج میرپورخاص کی عدالت نے مذکورہ مقدمے میں تینوں ملزمان کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ کورٹ میں کرمنل اپیل دائر کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...